ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور، چیف جسٹس نے تیاری نہ کرنے پر وکیل کی سرزنش کردی

اسلا م آبادسپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظورکردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے درخواست منظور کی ،دوران سماعت وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سرزنش کردی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ادھر ادھر کی باتیں کرنی ہیں تو کرلیں پھر ہم آپ کو جرمانہ کریں گے ،آپ تیاری کرکے نہیں آئے، جج صاحب کیس بتا رہے ہیں تو آپ ٹوک رہے ہیں،کچھ تو تمیز رکھیں، ہمیں آپ کی انڈورسمنٹ کی ضرورت نہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں